59 فیصد عوام کا نیب پر اعتماد، سروے رپورٹ جاری

59 فیصد عوام کا نیب پر اعتماد، سروے رپورٹ جاری

پبلک نیوز: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب سب کے لئے کی پالیسی کے شاندار نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، سروے کے مطابق 59 فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین نیب نے کہا سروے کے مطابق 59 فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ، لوٹی گئی رقوم کی واپسی، منی لانڈرنگ کا خاتمہ اور میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، مقدمات کو نمٹانے، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔

چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب اقوام متحدہ کےانسداد کرپشن کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے، نیب سارک ممالک کےانسداد بدعنوانی کے اداروں میں رول ماڈل کی حیثیت ہے، مقدمات کو نمٹانے، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔