بچپن میں روتی تھی تو امی عامر لیاقت کو دکھاتی تھیں، سیدہ دانیا شاہ

بچپن میں روتی تھی تو امی عامر لیاقت کو دکھاتی تھیں، سیدہ دانیا شاہ
کراچی: عامر لیاقت نے اپنی نئی اور تیسری بیوی کے ساتھ حال ہی میں یوٹیوب نادر علی پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا۔ عامر لیاقت نے اپنی نئی اور تیسری بیوی کے ساتھ حال ہی میں یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شمولیت اختیار کی جہاں ان کی نئی بیوی دانیہ اور انہوں نے خود کئی حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔ پوڈ کاسٹ میں نادر علی نے دانیہ شاہ سے ایک سوال پوچھا کہ آپ کو عامر لیاقت سے پہلی بار محبت کب ہوئی؟ دانیہ نے کہا کہ مجھے بچپن میں ہی عامر لیاقت سے پیار ہو گیا تھا۔ دانیہ کے اس جواب پر نادر علی نے حیرت سے پوچھا ’’بچپن میں؟‘‘ اس موقع پر عامر لیاقت نے نادر علی سے کہا کہ یہ ساری کہانی سن لیں کیونکہ یہ سننے کی بات ہے۔ دانیہ شاہ نے بتایا کہ وہ بچپن میں عامر لیاقت کو ٹی وی پر دیکھتی تھیں۔ دانیہ نے مزید کہا کہ جب میں روتی تھی تو میری والدہ عامر لیاقت کو ٹی وی پر دکھاتی تھیں۔ اسی پوڈ کاسٹ کا ایک اور مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نادر علی عامر لیاقت سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی سابقہ ​​بیویوں کا خرچہ کون چلا رہا ہے؟ اس سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کے اخراجات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جس گھر میں میری سابقہ ​​اہلیہ اور بچے رہتے ہیں وہ گھر میں نے دیا ہے جس مالیت 8 کروڑ ہے. اس کے علاوہ میں نے اپنا پہلا گھر ان کے نام پر رکھا جس کا کرایہ وہ لیتی ہیں دبئی میں میں نے اسے ایک BMW بھی دی جو اس نے بیچ کر پیسے رکھ لیے۔ عامر لیاقت نے اپنی دوسری بیوی طوبی انور کے بارے میں بتایا کہ طوبی نے مجھے موقع نہیں دیا کہ میں گھر کو اپنے نام کروں۔ لیکن میں نے اسے ایک بلٹ پروف کار دی جس کی قیمت 65 لاکھ تھی اور اس کے پاس وہ گاڑی ہے۔ نادر علی نے عامر لیاقت سے پوچھا کیا دانیہ آپکی آخری بیوی ہے؟ عامر لیاقت نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اپنی عمر کو سامنے رکھوں تو یہ آخری ہے۔ عامرلیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیٍغام میں قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی،" جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے. " خیال رہے کہ طوبیٰ انور مشہور اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ دو روز قبل طوبیٰ انور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی ہے۔سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی ٹویٹر اور انسٹاگرام پوسٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ میرے قریبی رشتہ دار اور دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اداکارہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ انہیں صلح کی کوئی وجہ صورت نظر نہیں آئی، اس کے بعد انہوں نے مجبور ہو کر خلع لی ہے۔ طوبیٰ انور نے اپنے مداحوں اور میڈیا سے درخواست کی کہ ان کے مشکل ٹائم کا بھرم رکھ کر ان کی ذاتی زندگی کا بھی خیال رکھا جائے۔

عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے اعلان کے بعد ان کی سابقہ پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ بھی وائرل ہوگئی ۔

بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی کہ ‘جو دل کے صاف ہوتے ہیں وہ رب کے خاص ہوتے ہیں ‘۔ بشریٰ اقبال کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر صارفین مختلف رد عمل دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تیسری شادی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی دعا کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا۔والد کی تیسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد عامر لیاقت اور ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی بیٹی دعا نے انسٹاگرام اسٹوری لگاتے ہوئے کہا کہ 'برائے مہربانی میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ میرے خاندانی معاملات سے متعلق مجھے کسی پوسٹ میں ٹیگ نہ کریں'۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔