میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے ڈاکٹرکی تحریر ایک بار پھر مسترد کردی

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے ڈاکٹرکی تحریر ایک بار پھر مسترد کردی
ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی رپورٹ کا جائزہ لینے والے میڈیکل بورڈ نے امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی تحریر ایک بار پھر مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق جائزہ بورڈ نے رپورٹس کو نامکمل قرار دیا اور مؤقف اپنایا کہ امریکی نژاد ڈاکٹرفیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں، ڈاکٹر فیاض شاول نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں۔ میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت کو نواز شریف کی رپورٹس پر تحریری آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے پہلے بھی نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قراردی تھیں۔ یاد رہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ انٹروینشنل کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی تھی جو امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت میں جمع کرائی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔