چونیاں: تھانہ الہ آباد کا انوکھا کارنامہ،الہ آباد کے رہائشی چھ ماہ کے بچے چاند کیخلاف ایف آئی آر درج، والدین گرفتاری کے ڈر سے چھوٹے ڈون چاند کی ضمانت کے لیے عدالت عالیہ پہنچ گئے.
چونیاں تھانہ الہ آباد کا انوکھا کارنامہ، چھ ماہ کے چاند کو فراڈ کے مقدمہ میں نامزد کر دیا. محمد رفیق اور جمیل وغیرہ کے درمیان مکان کی خریدوفروخت کے معاملہ پر جھگڑا چل رہا تھا جس میں تھانہ الہ آباد پولیس نے پیسے کے لالچ میں 6 ماہ کے بچے کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا. بچے کی گرفتاری کے ڈر سے والدین نے ضمانت کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا. کمسن بچے کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر جج نے ایس ایچ او الاآباد کو عدالت طلب کرلیا.