شہبازشریف اب نوازشریف کو ملک میں واپس لائیں: فواد چودھری

شہبازشریف اب نوازشریف کو ملک میں واپس لائیں: فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برف کے طوفان سے درخت سٹرک پر گرے ، اموات کاربن مونو آکسائیڈ سے ہوئیں، زیادہ تر لوگ گاڑیاں چھوڑ کر چلے گئے تھے ، طوفان سے بچنے کے لیے لوگ گاڑیوں میں ہیٹر چلا کر سو گئے ، سانحہ مری کے حوالے سے پنجاب حکومت نے کمیٹی بنا دی . برف کے طوفان کی وجہ سے مشینری اور ہیلی کاپٹر کا جانا مشکل تھا.

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 64ہزار کے قریب گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے سیاحت کو فروغ دیا، کمیٹی اپنی رپورٹ 7روز میں پیش کرے گی ،ناران اور کاغان میں بھی کل ایسی ہی صورتحال تھی .

انہوں نے کہا نوازشریف ریاست پاکستان اور قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں، نوازشریف فراڈ کرکے ملک سے فرار ہوئے ، شہبازشریف کی شخصی ضمانت پر نوازشریف کو بیرون ملک جانے دیا ، شہبازشریف اب نوازشریف کو ملک میں واپس لائیں.نواز شریف نے 17ماہ میں کوئی علاج نہیں کروایا . شہبازشریف نے آئین کے آرٹیکل 63کی خلاف ورزی کی ہے.

انہوں نے کہا معیشت متحمل نہیں ہو سکتی ، ملک میں اب لا ک ڈاؤن نہیں لگائیں گے ،کورونا کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں. لوگوں سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیں، ویکسین لگوائیں اور فاصلہ رکھیں.