ویب ڈیسک: گوادر میں سانحہ سربندر کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ سول سوسائٹی اور عوام کی جانب سے مکی مسجد سے پریس کلب گوادَر تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ ہاتھوں میں اُٹھا رکھے تھے۔
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا سربندر میں روزگار کی تلاش میں پنجاب کے مزدوروں کا قتل انسانیت سوز عمل ہے۔ علاقے کے معززین اور مقامی لوگوں نے تمام دہشت گرد تنظیموں بشمول BLA، BLF، BRA، BSO بلوچ یکجھیتی کمیٹی کےخلاف نعرے لگائے جو عوام میں نفرت پیدا کرتی ہیں-
گوادر کے لوگوں نے ہمیشہ مہمانوں کی عزت کی ہے اور ان کے تحفظ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھا ہے۔
دشمن عناصر اور دہشتگرد تنظیمیں بشمول بلوچ یکجھیتی کمیٹی بلوچ روایات کو پامال کر رہی ہیں۔ یہ ملک دشمن تنظیمیں گوادر اور بلوچستان کی ترقی کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔