وزیر اعلی پنجاب کا اسمبلی سے آج ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

وزیر اعلی پنجاب کا اسمبلی سے آج ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اسمبلی سے آج ہی اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان 186 کا نعرے لگارہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے حکومت کے نمبرز مکمل ہوگئے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت اسمبلی میں 185 ارکان موجود ہیں، ہمارے ایک رکن اسمبلی حافظ عمار چکوال سے نکل چکے ہیں، رکن اسمبلی حافظ عمارکا ہم انتظار کر رہے ہیں، بہاولپورسےایک اور رکن اسمبلی نکلے ہوئے ہیں ان کابھی انتظارکررہے ہیں۔ فوادچوہدری نے کہا کہ دونوں ارکان اسمبلی کے پہنچنے سے تعداد 187 ہوجائے گی، 187 ارکان اسمبلی کی تعداد 45 منٹ میں پوری ہوجائے گی، دونوں ارکان جیسے ہی پہنچ جائیں گے تو پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دے دیں گے۔ حکومت اور اپوزیشن ارکان کا ایوان میں شور شرابہ اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی جاری ہے۔ا سپیکر سبطین خان نے نے پنجاب اسمبلی میں سیکورٹی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے طبی عملے کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔