اسلام آباد(پبلک نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے جو کہا وہ کردکھایا، وزراء کی آج سے نہ اضافی سیکیورٹی نہ پروٹوکول، وزیر اعظم کا فیصلہ حقیقت بن گیا. وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع ہو گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا سے کابینہ ڈویزن اور اسلام آباد پولیس نے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سپیکر، ڈپٹی سپیکر سمیت 7 وزرا سے اضافی سیکیورٹی واپس لی گئی. آئی جی پولیس کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزراء سے اضافی نفری واپس منگوا لی گئی،وزرا کے پاس صرف دو اسلام آباد پولیس کے اہلکار سیکیورٹی پر مامور رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی وزراء کو اچانک سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ہے ،ایک وزیر کے پاس 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا۔ متعدد وفاقی وزراء کو اسلام آباد پولیس کے دو اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی جبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو دی گئی اضافی نفری میں بھی کمی کردی گئی.