چنیوٹ اور گردونواح میں کالی گھٹاؤں کا راج

چنیوٹ اور گردونواح میں کالی گھٹاؤں کا راج
چنیوٹ ( پبلک نیوز) چنیوٹ اور گردونواح میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال لئے۔ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کے چہرے موسم خوشگوار ہونے پر خوشی سے کھل اٹھے۔ بارش کے باعث متعدد علاقوں کے فیڈر ٹرپ کرگئے بجلی بند ہوگئی۔ دوسری جانب فیصل آباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ چند لمحوں کی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بارش کے باعث شہر کے بیشتر فیڈر ٹرپ اور بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔