لاہور ( پبلک نیوز) پبلک ٹرانسپورٹ کی سکرینوں پر لگنے والے تمام اسٹیکرز اتروانے کا حکم۔ سی ٹی او لاہور کی تمام ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں اسٹیکرز اتروانے کی ہدایت۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی اسکرینوں پر لگنے والے اسٹیکرز کرپشن کا تاثر بھی دیتے تھے۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر روٹ کے علاوہ کوئی اسٹیکرز آویزاں نہیں ہوگا۔ دو روز میں 300 سے زائد ویگنوں، بسوں، کمرشل وہیکلز اور ہیوی ٹریفک سے اسٹیکرز اتروائے جا چکے ہیں۔ منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ و دیگر ٹرانسپورٹ سے اسٹیکرز اتروانے سے قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔ تمام انٹرسٹی اور لوکل ٹرانسپورٹ کی سکرینوں پر اسٹیکرز کی بھرمار تھی۔