لکی مروت: پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اغوا کار مارے گئے

لکی مروت: پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اغوا کار مارے گئے
لکی مروت ( پبلک نیوز) قبائلی علاقے ورگاڑی میں اغوا کاروں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی۔ مقابلے میں دو اغوا کار مارے گئے اور بازیاب۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ ایک اغوا کار گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اغواکاروں کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک سے ہے۔ 28 جون کو ٹیکسی ڈرائیور نورخان کو انڈس ہائی وے سے مسلح افراد نے گاڑی سمیت اغوا کیا تھا۔ اغوا شدہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اغواکار پولیس کی وردی میں ملبوس تھے۔ اغواکاروں کاروں نے 55 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے نہایت حکمت عملی سے ڈرامائی انداز میں مغوی کو بازیاب کرایا۔ آپریشن قبائلی علاقے کی پہاڑیوں میں ہوا۔ آپریشن میں بنوں پولیس نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈی پی او بذات خود کر رہے تھے۔ مغوی کے رشتہ داروں نے کامیاب کارروائی پر پولیس افسران کو ہار پہنائے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔