پبلک نیوز : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کی انتھک محنت کی بدولت کرونا وباء کے باوجود ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے۔ ان کا بٹاکرہ صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران احساس پروگرام سے کروڑوں لوگوں کو ریلیف ملا۔ وفاقی بجٹ کی منظوری اتحادیوں کی جانب سے حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ مستحکم اور پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ خیبر پختونخوا میں یونیورسل صحت انشورنس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کا ہر شہری 10 لاکھ تک مفت علاج کروا سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سیاحت کی فروع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ صوابی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ صوابی کے گھر گھر کو گیس فراہم کیا جائے گا۔ صوابی میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔