بلوچستان میں مون سون بارشیں ،62 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مون سون بارشیں ،62 افراد جاں بحق
کوئٹہ: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے)نے بلوچستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 62 اموات ہوئیں اور 48 افراد زخمی ہوئے،مرنے ولاوں میں 23 خواتین ، 17 مرد اور 22 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران 218 مکانات تباہ ہوئے اور 472 کو جزوی نقصان پہنچا ،اب تک 6 پل اور 2 ڈیمز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے 436 مویشی ہلاک اورفصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔