ویب ڈیسک: بک ہوم کے پبلشر اور مالک رانا عبدالرحمان کی مبینہ اغواء کے بعد پراسرار موت ہوگئی ہے۔ جن کی لاش فیصل آباد نہر سے برآمد کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راناعبدالرحمان 2 روز قبل لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے غائب ہوگئے تھے۔ اہلخانہ کی جانب سے پولیس میں درخواست دی گئی۔ جس پر اغواءکا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تاہم گزشتہ رات بک ہوم پبلشرز کے مالک کی لاش گوگیرہ نہر سے برآمد کرلی گئی ہے۔