ویب ڈیسک: شہرمیں خواتین اور لڑکیاں بھی نشے کی لت میں مبتلا ہونے لگیں۔ نشے کی عادی 20 سالہ لڑکی کی تصاویر وائرل ہونے پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی مدد سے 20 سالہ نشے کی عادی لڑکی ماہ نور کو تحویل میں لے لیا۔ متاثرہ لڑکی کو الخدمت بحالی مرکز نشتر آباد منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں ایک 20 سالہ لڑکی کی نشے کی لت میں مبتلا ہونے کے فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ متاثرہ لڑکی مرد ہیرونچیوں کے ساتھ نشہ کرتی تھی۔