بجلی کے بلوں پر کون کون سا اور کتنا ٹیکس لیا جارہا ہے؟

بجلی کے بلوں پر کون کون سا اور کتنا ٹیکس لیا جارہا ہے؟

(ویب ڈیسک )   سیکرٹری پاور ڈویژن نے تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پیش کردیں۔  ایڈوانس ٹیکس، سیلزٹیکس، اضافی سیلزٹیکس، پی ٹی وی فیس، بجلی ڈیوٹی وصول کی جارہی ہیں۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ   بجلی بلوں کی تمام کیٹگریز پر 18 فیصد ٹیکس عائد ہے، 2 ہزار روپے تک کے بل پر 10سے 12 فیصد ایڈوانس ٹیکس، 4فیصد سیلزٹیکس، 7.5 فیصد اضافی سیلزٹیکس، 1.5 فیصد بجلی ڈیوٹی اور 35 سے 60 روپے پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے۔

 پاورسیکٹر ایف بی آر کو ٹیکسوں کی مد میں 860 ارب روپے جمع کرکے دیتا ہے جبکہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2310 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  4 سالوں میں گردشی قرض میں 18 سو ارب روپے کا اضافہ ہوا، 2023 میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2310 ارب روپے تھا، 2022 میں 2253 ارب، 2021 میں گردشی قرض 2280 روپے تھا، 2020 میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض 538 ارب روپے تھا، جبکہ  اس سال 83 ارب کا گردشی قرض ایڈ ہوگا۔

Watch Live Public News