تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالا بین الاقوامی گینگ گرفتار

 تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالا بین الاقوامی گینگ گرفتار
کیپشن: Drugs in educational institutions
سورس: web desk

ویب ڈیسک: تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے بین الاقوامی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان میں برطانوی،اطالوی، ہسپانوی شہری شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی رگوں میں زہرگھولنے والی مافیا بے لگام ہوگئی اور ملک کےبڑے شہروں میں ڈرگ ڈیلرز نے پنجھےگاڑلیے ہیں۔

کراچی کے بعد لاہور کے تعلیمی اداروں میں بھی زہر بانٹے والا گروہ بے نقاب ہوگیا، صوبائی دارالحکومت سے بین الاقوامی منشیات فروش گینگ پکڑا گیا، ملزمان میں برطانوی،،اطالوی اورہسپانوی شہری بھی شامل ہیں،گروہ کے کارندے کینٹ اورڈی ایچ اےسمیت مختلف پوش علاقوں، اسکولز،، کالجزاور یونیورسٹیوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائمزعمران کشور نے بتایا کہ ملزمان سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ہوئیں ،،، جس میں ساڑھے چار کلو کوکین،، دس کلو آٹھ سو گرام ڈانسنگ پلز، اور سات کلو ہیروئن شامل ہے۔

Watch Live Public News