پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کی خبریں

پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کی خبریں
خبریں ہیں کہ پاکستان میں جلد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 سے 30 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اور آئندہ چھ ماہ میں یہ قیمتیں 300 روپے فی لیٹر تک لے جانے کا سوچا جا رہا ہے۔ یہ بات اچھی طرح سے ذہن نشین رہے موجودہ حکومت نے صرف 2 ہفتوں کے اندر اندر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر تک تاریخی اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے ہونے والی مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ جب قیمتیں 300 تک پہنچ جائیں گی تو عوام اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کا کیا حال ہوگا۔ نجی نیوز ویب سائٹ میں شائع خبر کے مطابق پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کی شرطوں پر اترنے کیلئے پیٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافہ کرتی رہی تھی۔ تاہم جنرل سیلز ٹیکس کو ختم کر دیا تھا تاکہ عوام کو کچھ ریلیف دیا جا سکے۔ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تناسب 150 روپے سے 160 روپے فی لیٹر تک تھا۔ لیکن عمران خان نے اسے 140 روپے فی لیٹر کر دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد آئندہ چند مہینے پاکستانی عوام کیلئے شدید مشکلات کا باعث بننے والے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے برعکس اب اتحادی حکومت ناصرف سیلز ٹیکس حاصل کرے گی بلکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کیساتھ شرائط پر اترنے کیلئے پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ چند دنوں کے اندر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ حکومت بتدریج اس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے کم از کم 300 روپے فی لیٹر کرنے کا پروگرام بنائے بیٹھی ہے۔ رواں سال جنوری 2022 میں ڈیزل کی قیمت 141 روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر تھی تو اس پر جنرل سیلز ٹیکس 7 روپے 31 پیسے تھا اس کے علاوہ پیٹرول پر 17 روپے تیرہ پیسے لیوی تھا۔ اب ڈیزل کی قیمت 204 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہے لیکن اس پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کو مقرر نہیں کیا گیا ہے لیکن یکم جون کو پی ڈی سی 53 روپے فی لیٹر کے مقابلے میں 23 روپے فی لیٹر ہے۔ جب پیٹرول کی قیمت یکم جنوری 2022 کو 144 روپے 82 پیسے تھی تو اس پر جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی 17 روپے 62 پیسے اور 3 روپے ترپن پیسے فی لیٹر تھا۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ پی ڈی سی اس وقت زیرو تھا۔ ان دنوں پیٹرول کی قیمت 209 روپے 86 پیسے فی لیٹر وصول کی جا رہی ہے لیکن اس پر جنرل سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔ 3 جنوری 2022 کو پی ڈی ای 9 روپے 32 پیسے جبکہ یکم جون کو 39 روپے 32 پیسے فی لیٹر تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔