دہشت گردی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا، بلاول بھٹو

دہشت گردی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا، بلاول بھٹو
اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی پی کے اعلی سطح کے اجلاس میں بالخصوص تحریک طالبان افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بات ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں دہشت گردی سے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، پی پی پی کے اعلی سطح کے اجلاس میں بالخصوص تحریک طالبان افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بات ہوئی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمان میں تمام فیصلے ہونے پر یقین رکھتی ہے، ہم اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرکے آگے بڑھنے کے لئے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔