آسٹریلیا بھارت کو فائنل میں شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

آسٹریلیا بھارت کو فائنل میں شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا
لندن : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دے دی۔ لندن کے اوول گراونڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے پانچویں اور آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔میچ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔ بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49، اجنکیارہانے ،46 جبکہ روہت شرما 43 رنز بنا کر نمایا رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ناتھن لیون نے دوسری اننگز میں 4 کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے شکار کیے۔ مچل اسٹارک نے 2 اور پیٹ کمنز نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 8 وکٹ 270 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔