ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو بوگس کیس میں ملوث کیا گیا،الزام یہ ہے فیل ہونے والے اُمیدواروں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی گئی،ریکارڈ پر ملزمان کیخلاف جعل سازی کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں،سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے یہ مقدمہ بنایا گیا،امیدواروں زوہیب الحسن، عبد اللہ مسعود اور دیگر اُمیدواروں کے نمبر پورے ہونے پر انٹرویو کے لیٹر کیسے آئے ۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی ہر جیل سازی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں،ہو سکتا ہے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو ملوث کرنے کیلئے رزلٹ تبدیل کیے گئے ہوں،ہو سکتا ہے محمد خان بھٹی اور پرویز الٰہی کے سیاسی مخالفت نے جعل سازی کی ہو،یہ مزید انکوائری کا کیس ہے ریکارڈ پر شواہد موجود نہیں،وکیل نے استدعاکی کہ محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔
بعدا زاں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔