ویب ڈیسک: ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنےسے مزید2 بچے جاں بحق،مرنے والے بچوں کی تعداد 9 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین روز قبل آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا،آگ اور دھوئیں کے اثرات سے مزید 2 بچے جابحق ہوئےجبکہ مرنے والے بچوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
جابحق ہونے والے بچوں میں آسیہ کا بیٹا،اور بہادر کا بیٹا شامل ہے،آسیہ پاکپتن کی رہائشی جبکہ بہادر گڑھ فتح شاہ کا رہائشی ہے۔
آتشزدگی کے واقعہ کو 72 گھنٹے گزر گئے لیکن کوئی متعلقہ وزیر یا سیکرٹری ہیلتھ موقع پر نہ پہنچے۔
واقعہ کی تحقیقات کے لئے بنائی گئیں دو کمیٹیاں بھی ذمہ داروں کا تعین نہیں کر سکیں۔
قبل ازیں ریسکیو 1122کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کےچلڈرن وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ریسکیو 1122کی 5گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔