پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا
کیپشن: The budget of Punjab for the next financial year will be presented on June 13

ویب ڈیسک: (حیدرمنیر) صوبہ پنجاب کا بجٹ 13 جون کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ قائم مقام گورنر پنجاب نے منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر نے پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط 1997 کے قائدہ 134 کے تحت 13جون کا دن بجٹ اجلاس کے لئے مختص کر دیا۔ 

پنجاب اسمبلی کے 11ویں اجلاس میں بجٹ 13جون بروز جمعرات دوپہر 2 بجے پیش کیا جائے گا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بجٹ اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر