وزیر اعظم کا 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم کا 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

(ویب ڈیسک )  وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف  کاروائی میں 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ   پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں۔

خبر کا لنک: سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن ، 11 دہشتگرد جہنم واصل

وزیر اعظم نے کہا کہ  پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ہم پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Watch Live Public News