پٹھان کھلاڑیوں سے متعلق متعصبانہ گفتگو پر اعجاز احمد نے معافی مانگ لی

پٹھان کھلاڑیوں سے متعلق متعصبانہ گفتگو پر اعجاز احمد نے معافی مانگ لی

(ویب ڈیسک ) پٹھان کھلاڑیوں سے متعلق متعصبانہ گفتگو کرنے پر اعجاز احمد نے معافی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز نجی چینل کے پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز احمد نے کہا کہ ’اگر آپ غور کریں تو کرکٹ 80 فیصد ریموٹ ایریاز یا خیبرپختونخوا منتقل ہوچکی ہے، اگر سندھ کی ٹیم بھی بنائیں تو 6-8 کھلاڑی پٹھان ہوتے ہیں، ان کے پاس تعلیم ہے اور نہ ہی اتنا ایکسپوژرہے، ’وہ صبح نماز پڑھنے جاتے ہیں اور شام کو گھر آجاتے ہیں، جب ان پر (دوران میچ) پریشر پڑتا ہے تو (برداشت) نہیں کرپاتے .

اعجاز احمد کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ اور متعصبانہ   گفتگو پر انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سلمان اقبال نے   اعجاز احمد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا  اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ  اے آر وائے اعجاز احمد کے اس بیان سے نالاں ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہم پختون قوم کی دل سے عزت اور قدر کرتے ہیں، اعجاز احمد کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔

پاکستان   کے سابق فاسٹ بولر جنید خان نے اعجاز احمد سے  غیر ذمہ دارانہ بیان پر پوری پشتون کمیونٹی سے معافی مانگنے کا مطالبہ  کیا۔

اس سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اعجاز احمد سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انھیں اعجاز احمد سے ایسی امید نہیں تھی،ٹیم کو قومیت میں بانٹنے والی باتیں کیوں کی جارہی ہیں،جو بھی لڑکے سلیکٹ ہوتے ہیں،وہ چاہیے باقی صوبوں سے ہوں لیکن سلیکشن کمیٹی تو پنجاب کی بیٹھی ہے۔ اعجاز احمد کو قوم سے فوری طور پر معافی مانگنی چاہیے،انکے بیان سے سب کی دل آزاری ہوئی ہے۔

اس سے قبل سابق کرکٹر عمرگل نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ کیوں ہمیں قومیت میں بانٹا جارہا ہے،ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں،آپ کے بیان سے دل آزاری ہوئی ہے،ہمیں ٹیم کی بہتری کیلئے نچلی سطح پر کام کی ضرورت ہے،یہ چیز معانی نہیں رکھتی کہ کھلاڑیوں کا تعلق چاہےکسی بھی ذات یا نسل سے ہو۔

Watch Live Public News