ایپل نے آئی فون 12منی کی پروڈکشن کم کر دی

ایپل نے آئی فون 12منی کی پروڈکشن کم کر دی
کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) ایپل نے اپنے گزشتہ سال منظر عام پر آنے والے آئی فون ماڈل ایپل 12منی کو عوام کی طرف سے پذیرائی نہ ملنے پر اس کی پروڈکشن میں فیصد کمی کر دی۔تفصیلات کے مطابق ایپل کے آئی فون مارکیٹ میں مسلسل تنزلی کا شکار ہیں ٗ کچھ شائقین اس کی قیمت کو بہت زیادہ قرار دے رہے ہیں ٗ کچھ کے خیال میں اس کی ٹیکنالوجی اس تیزی سے جدت پذیر نہیں ہو رہی لیکن کچھ بھی وجہ ہو ایپل فون کو مارکیٹ میں بہت سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ اب گزشتہ سال منظر عام پر آنے والے ایپل 12منی کی تیاری کمپنی کی طرف سے کم کر دی گئی ہے۔ ایپل 12منی گزشتہ سال منظر عام پر آیا تھا اور اس کی بنیادی خیال یہ تھا کہ مہنگے آئی فون کے مقابلے میں میں قیمت اور سائز دونوں میں کم تھا لیکن یہ فون بھی مارکیٹ میں پسندیدہ حاصل نہیں کر پایا ہے۔ جبکہ ایپل کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسے 100ملین سے زائد ایپل 12منی کے آرڈرز پورے کرنے پڑ رہے ہیں لیکن اب اس کی پروڈکشن میں کمی سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

Watch Live Public News