اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم خان کی جانب سے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامزز حکومتی امیدوار مرزا آفریدی نے وزیر اعظم اور اتحادیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نامزد کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے نومنتخب پی ٹی آئی سینیٹر کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں مرزا محمد آفریدی کے نام پر حکومتی اور اتحادی سینیٹرز نے اتفاق کیا۔ نامزد کیے جانے والے سینیٹر سابق فاٹا سے پی ٹی آئی کے رکن ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا فروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین کے لیے نامزد کیا جائے۔
دوسری جانب سے ڈپٹی چیئرمین کے لیے نامزد حکومتی امیدوار مرزا آفریدی نے وزیر اعظم اور اتحادیوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد ایک کمٹمنٹ پوری کر دی۔ ہم سینیٹ کے الیکشن میں بھرپور انداز سے لڑیں گے۔ سینیٹ کا الیکشن ہم ہی جیتیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا وژن تھا چھوٹے علاقوں سے امیدوار لائیں گے۔ محروم طبقے کی نمائندگی بھی کرہں گے اور خدمت بھی۔