گرمیوں کا خاص تحفہ، گنے کا رس پینے کے 5 فائدے

گرمیوں کا خاص تحفہ، گنے کا رس پینے کے 5 فائدے
لاہور: (ویب ڈیسک) گنے کے رس میں پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، زنک اور بہت سے امائنو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہیں۔ آپ نے یہ بھی محسوس کیا ہوگا کہ گرمیوں میں بھوک کم ہو جاتی ہے اور ہر وقت پانی پینے طلب ہوتی ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر آپ چاہیں تو پانی کے ساتھ پھلوں کا رس بھی پی سکتے ہیں جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ جسم میں پانی کی کمی سے بھی بچا سکتا ہے۔ ان میں سے ایک گنے کا رس ہے۔ فوری توانائی گنے میں قدرتی سوکروز پایا جاتا ہے جو جسم کو فوری توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر آپ زیادہ گرمی کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں یا ایسا لگتا ہے کہ جسم میں پانی کی کمی ہے تو آپ کے لیے گنے کا رس ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے۔ جگر کے لیے فائدہ مند گنے کے رس کو یرقان کے علاج میں فائدہ مند سمجھا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گنے کا رس جگر کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ گنے کے جوس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس جگر کو انفیکشن سے بچاتے ہیں اور بلیروبن کی سطح کو کنٹرول کرتے ہیں، جو یرقان کو جلد ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ منہ کی بدبو دور ہو جائے گی گنے کے رس میں کیلشیم اور فاسفورس ہوتا ہے جو دانتوں کو مضبوط بناتا ہے جس سے ان پر کیڑے نہیں پڑتے اور دانتوں میں کیڑا بننے کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ گنے کا رس سانس کی بدبو کے مسئلے کو دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ گردے کی پتھری کو روکنا گنے کا رس پینے سے یو ٹی آئی (پیشاب کی نالی کے انفیکشن) کو ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے، خاص طور پر جب آپ کو پیشاب کرتے وقت جلن کا احساس ہو۔ اس کے علاوہ گنے کا رس بھی گردے کی پتھری سے بچاتا ہے۔ ہاضمہ ٹھیک رہے گا پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے گنے کا رس ہاضمہ بہتر کرتا ہے جس کی وجہ سے معدے میں انفیکشن نہیں ہوتا اور قبض کا مسئلہ بھی دور ہوتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔