تحریک عدم اعتماد سے پہلے سیاسی ہلچل میں تیزی آ گئی. ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑی نے اپنی وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا. ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے. ذرائع کے مطابق عدم اعتماد سے پہلے اپنے دیگر ایم این اے اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے. مخدوم سید باسط سلطان بخاری مظفر گڑھ این اے 185 سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان آنے والے دنوں میں کریں گے.