ٹک ٹاکر جنت مرزا کے فولورز کی تعداد 22ملین ہوگئی

ٹک ٹاکر جنت مرزا کے فولورز کی تعداد 22ملین ہوگئی
پاکستانی ٹک ٹاکر سٹار جنت مرزا کی ٹک ٹاک پر فولورز کی تعداد 22ملین ہوگئی ہے ، ان کی جانب سے ایک ویڈیو کے ذریعے 2 کروڑ سے زیادہ فولورز ہو جانے کا جشن منایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان ٹک ٹاکر جنت مرزا کے صرف ٹک ٹاک کے ہی پلیٹ فارم پر فولورز کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ جنت مرزا کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے ۔ سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر 22 ملین صارفین کے فولو کیے جانے پر جشن منایا ہے جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کی ہے ۔
View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

پاکستان میں فالو کیے جانے والے ٹاپ 5 ٹک ٹاک شخصیات کون کون سی ہیں؟ جنت مرزا جنت مرزا کا شمار پاکستان کی ان شخصیات میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے اپنی پہچان کیلئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا ہے ۔ توارتر سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کونٹینٹ دینے کی وجہ سے جنت کی فولورز کی تعداد بڑھنے لگی ۔ اس وقت صرف ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر ہی جنت مرزا کے فولورز کی تعداد 22 ملین ہوچکی ہے ۔ ٹک ٹاک اسٹار نے22 ملین کی ٹک ٹاک فیملی کے ساتھ جشن بھی منایا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فولو کی جانے والی شخصیت تا حال برقرار ہیں ۔ کنول آفتاب جنت مرزا کے بعد دوسرے نمبر پر آتی ہیں کنول آفتاب جن کی ٹک ٹاک پر فولورز کی تعداد 17.7 ملین ہے ۔ علی خان حیدرآبادی تیسرے نمبر پر باری آتی ہے علی خان حیدرآبادی کی جن کو اس وقت 16.1 ملین فولورز فولو کر رہے ہیں ۔ علیشبا انجم چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی بہن علیشبا انجم ہیں جو کہ لیشے کے نام سے مشہور ہیں علیشبا کو فولو کرنے والوں کی تعداد 16 ملین ہے ۔ چوہدری ذوالقرنین سکندر چوہدری ذوالقرنین جو کہ کنول آفتاب کے شوہر بھی ہیں ان کے فولورز کی تعداد 15.7 ملین کے قریب ہے اور ان کا شمار بھی پاکستان میں سب سے زیادہ فولو کی جانے والی ٹاپ 5 میں آتا ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔