پی ٹی آئی کا پنجاب میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پنجاب میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا فیصلہ
کیپشن: PTI's decision to form a shadow cabinet in Punjab

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے پنجاب کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے صوبے میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا اعلان آئندہ 2 دنوں میں کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال نے شیڈو کیبنٹ کیلئے پارٹی قیادت اور ارکان اسمبلی کے ساتھ  مشاورت شروع کردی۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت کے ہر محکمےکی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے شیڈو کیبنٹ کی ذمہ داریاں  مختلف ارکان اسمبلی کو دی جائیں گی۔ پنجاب میں صرف انتقامی کاروائیاں چل رہی ہیں، پبلک ریلیف کے حوالے سے حکومتی کارکردگی زیرو  ہے ،تحریک انصاف ایک ایک محکمے پر چیک رکھے گی۔ 

میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ رمضان کی آمد ہے اور مہنگائی کا طوفان استقبال کررہا ہے، پنجاب حکومت کی صرف اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کی تیزی نظر آرہی ہیں، لاہور میں جی پی او چوک پر جھوٹے مقدمات کی نئی تاریخ رقم کردی گئی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جی پی او چوک پر فائرنگ ملک بھر کے میڈیا کو نظر نہیں آئی لیکن جھوٹ میں پنجاب پولیس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، پنجاب میں اس وقت انتقام اور جھوٹ کی حکومت ہیں۔

Watch Live Public News