رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
کیپشن: 1st Ramadan tomorrow
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک ) رمضان المبارک  1445 ہجری کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ  12 مارچ  بروز منگل  کو ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد  نے کی۔ اجلاس میں مولانا عبدالرؤف مدنی،علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر ،مولانا محمد یاسین ظفر ، پیر سید شاہد علی جیلانی، مفتی قاری مہراللہ، مولانا اشرف علی ،مفتی محمد یوسف کشمیری شامل  ہوئے۔ وزارت مذہبی امور  مشاہد حسین خالد بھی اجلاس میں شریک تھے۔

زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں موجود  تھے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو محکمہ اوقاف، محکمہ موسمیات اور دیگر اداروں کی معاونت حاصل  تھی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی   اور اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ لاہور، سوات، دیر اور پشاور سمیت مختلف شہروں سے رویت ہلال کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل بروز منگل یکم رمضان ہوگا۔رمضان کی آمد سب کو مبارک ہو۔