’’72 سالوں کا گند پھونک مارنے سے صاف نہیں ہوگا‘‘

’’72 سالوں کا گند پھونک مارنے سے صاف نہیں ہوگا‘‘
تلمبہ ( ویب ڈیسک ) مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا تبلیغی جماعت کے ساتھ ہے ،اس وقت صرف تبلیغی جماعت ہی ہے جو سب سے بہتر کام کر رہی ہے ٗ تبلیغی جماعت کے ساتھ اختلافات کی ساری خبریں بے بنیاد ہیں ۔ معروف مبلغ اور خطیب مولانا طارق جمیل نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی ترقی جمہوریت سے نہیں بلکہ ’’نئے نظام‘‘ سے مشروط ہے ٗ مدارس کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ معاشرے کی بہتری کے لئے تمام مدارس کو حکومتی سسٹم میں لائیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ماضی کے حکمرانوں سے بہتر حکمران ہیں ٗ 72 سالوں کا گند ’’پھونک مارنے‘‘سے صاف نہیں ہو سکتا ،چپڑاسی سے لیکر سیکرٹری تک ہر کوئی کرپشن اور دو نمبری میں لتھڑا ہوا ہے ، جب تک قوم ساتھ نہیں دے گی ملک میں ’’تبدیلی ‘‘ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک واقعہ نقل کرتے ہوئے کہا کہ کسی تہجد گذار کی رب کے حضور آہ زاریاں دیکھ کر اسے نیک مت سمجھ لینا جب تک وہ دوسروں کے ساتھ معاملات میں بہتر نہ ہو ۔

Watch Live Public News