شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو پہلے مرحلے کا فاتح قرار دے دیا

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو پہلے مرحلے کا فاتح قرار دے دیا
کیپشن: شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو پہلے مرحلے کا فاتح قرار دے دیا

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پہلے مرحلے کا فاتح قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راوئنڈ جیت لیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے سب کو گھر کا راستہ دکھایا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مفتی محمود مرحوم نے بھی ذولفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی، ووٹ کو عزت دینے والوں نے ووٹ کو ٹکے ٹوکری بنا دیا ہے، ووٹ کا جمعہ بازار بنا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں ہے، جمہوریت پر جب بھی شب خون مارا گیا رات کے اوقات میں مارا گیا، 30 ستمبر تک جمہوریت کی سیاست کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا۔

Watch Live Public News