کورونا کے باوجود ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ

کورونا کے باوجود ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک) ملک کی ایکسپورٹ میں مجموعی طورپر پانچ سے سات فیصد اضافہ ہو اہے۔ ملکی ایکسپورٹ بڑھانے میں سیالکوٹ کا اہم کردار سامنے آیا ہے۔

سیالکوٹ کی ایکسپوٹ میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے کہا بزنس کیمونٹی کی بھرپور محنت کی وجہ سے سیالکوٹ کی ایکسپورٹ بڑھی ہے، 2019، 20 کی نسبت 2020، 21 میں تیس فیصد ایکسپورٹ بڑھی، 117 ارب سے بڑھ کر سیالکوٹ انڈسٹری کی ایکسپورٹ 154ارب تک پہنچ گئی ہے۔ ایکسورٹ بڑھنے کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کو کریڈٹ جاتا ہے۔

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا مکمل لاک ڈاون کی بجائے جزوی لاک ڈاون کی پالیسی نے ایکسپورٹ انڈسٹری کو معاشی سرگرمیوں کاموقع دیا، پاکستان کو دنیا کے کئی اہم ممالک سے آرڈر مل رہے ہیں،معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کاروباری برادری اپنا کردار جاری رکھے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔