الیکشن کمیشن؛ منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس مسترد

الیکشن کمیشن؛ منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس مسترد
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے منحرف اراکین قومی اسمبلی کی نا اہلی کے لیے دائر ریفرنس مسترد کر دیا. الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کو مسترد کردی، الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز کو خارج کردیا. الیکشن کمیشن کا متفقہ فیصلہ میں کہنا تھا کہ منحرف ارکان پر 63اے کا اطلاق نہیں ہوا. منحرف اراکین تا حیات نا اہل نہیں ہو سکتے. اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منحرف اراکین کی نااہلی کے لئے ریفرنسز 14 اپریل کو الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے تھے. معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے رہنماء تحریک انصاف شہباز گل کا کہنا تھا کہ افسوسناک فیصلہ۔ بازار لگا، لوٹے بکے، بک کر مالک کی دوکان پر سج گئے۔ لیکن کہتے ہیں ہم استعمال نہیں ہوئے۔ کیونکہ استعمال نہیں کیا گیا اس لیے ہمیں لوٹا نہ کہا جائے۔ ایسا ہی یہ فیصلہ ہے۔ کہ سب کچھ ہوا لیکن ان کو کوئی سزا نہیں۔ یاد رکھیں عوام اسے پسند نہیں کرے گی، احتجاج کرے گی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔