الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کریں گے

الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کریں گے
سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں، آج تک میں کہتا آیا کہ الیکشن کرائیں کسی نے سنا نہیں مانا نہیں ۔ ہم سب نے ملکر حکومت بنا لی ہے . سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے ، ہم نے کب کہا کہ الیکشن نہیں کرائیں گے، انتخابی اصلاحات سے پہلے انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،اصلاحات مکمل ہونے کے بعد انتخابات ہو جائیں گے، پہلے انتخابی اور نیب اصلاحات کریں گے،میاں صاحب سے گزشتہ رات رابطہ ہوا،جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں آتا مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا،ہم نے سلیکٹڈ کو سیاسی طاقت سے ہٹایا. ان کا کہنا تھا کہ جلد الیکشن کرانے کا مطالبہ کرنے والوں کی کارکردگی کیا ہے؟کہتا رہا دھاندلی ہوئی الیکشن کرائیں لیکن کسی نے نہیں سنا،اگر پہلی مرتبہ فوج نیوٹرل ہوئی ہے تو مجھے آرمی چیف کو سیلیوٹ کرنا چاہیے یا جنرل باجوہ سے لڑنا چاہئیے؟ایک شخص مجمع اکٹھا کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اس ساری ایکسرسائز سے یہ ثابت ہوا کہ ادارے نیوٹرل رہ سکتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کے مسائل کا پتا ہی نہیں ہے. آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جو فریش الیکشن کا کہہ رہے ہیں، ہم نے سارے رولز چینج کرنے ہیں، پھر الیکشن میں جانا ہے تاکہ پھر کوئی سیلکٹڈ نا لایا جائے۔نئی حکومت کو ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگتا ہے، ایک کھلاڑی کون ہوتاہے کہ کسی کو میر جعفر اور میرصادق کے لقب دینے والا. کل کل کا کرکٹر ہے اس کا ایسی باتیں کرنا نہیں بنتا، اس کا کیا واسطہ ایسی سیچوئشن سے؟ عمران خان پاکستان کو نہیں چلا سکتا. ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے تھے دبئی بھاگ گیا،میں اپنے نواسے اور بچے کو دیکھنے گیا تھا،ایم کیو ایم کو صحیح راستے پر لگا کر کام لینا ہے. ایک ہی پارٹی ہے جو پاکستان کو بچا سکتی ہے، وہ پیپلز پارٹی ہے. مشرف نے مجھے جیل میں رکھا پھر بھی مہم نہیں چلائی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔