پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کا ریفرنس مستردہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ متوقع تھا، یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ کیا فیصلہ آ رہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، الیکشن کمیشنر کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔ انہوں نےکہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے، جو پارٹی سے لوٹے ہوئے، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ وہ آپ کا حصہ ہی ہیں، یہ سارے لوٹے اپنے حلقوں میں نواز شریف کی تصاویر لگاتے پھر رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ احمقانہ ہے،اس طرح کی لاقانونیت کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آئے گی اور یہ جنگ عوام کے ساتھ جیت کر دکھائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔