پنجاب بھر کے اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیز اگلے دو روز کے لیے بند رہیں گی اس کے علاوہ راولپنڈی میں امتحانات منسوخ کر دئیے گئے . پنجاب کے 9 بورڈز کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ برٹش کونسل نے بھی آج کے پرچے ملتوی کردیےہیں۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نےبھی آج خیبر پختونخوا اور حساس علاقوں کے سوا ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے اور آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سند ھ نے بھی آج صوبے کے تمام نجی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا بھی اعلان ہے۔ اس کےعلاوہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کردیےہیں۔