ترکیہ ، صدر اردوان نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

ترکیہ ، صدر اردوان نے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے صرف چند روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں سرکاری محکموں میں تقریباً 50 لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں ۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے شرح سود میں کمی کے وعدے پر انتخابی مہم بھی چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے مہنگائی کی شرح کو سنگل ہند سے تک کم کرنے اور معاشی ترقی کو بڑھانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بیس سال سے اقتدار میں رہنے والے ترک صدر اردوان کو اس مرتبہ الیکشن میں مختلف چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔ خیال رہے کہ ترکیہ میں عام انتخابات اور صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ 14 مئی کو ہوگی ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔