سپریم کورٹ نے عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کو ایک گھنٹے میں عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہ عمران خان کی آمد پر کوئی پارٹی رہنما یا کارکن نہیں آئے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آج ہی حکم جاری کریں گے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہائی کورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔