کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی 7 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 7 روپے 78 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی ڈالر انٹر بینک میں 298 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ گذشتہ 4 کاروباری دنوں میں انٹر بینک میں ڈالر 14 روپے 41 پیسے مہنگا ہوا ہے، شہباز شریف کی 13 ماہ کی حکومت میں انٹر بینک میں ڈالر مجموعی طور پر 116 روپے مہنگا ہوا ہے ۔