انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا

ویب ڈیسک: انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا رجحان مسلسل تبدیل ہوتا نظر آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 888 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News