آئندہ 5سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانےکاہدف مقرر

آئندہ 5سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانےکاہدف مقرر
کیپشن: آئندہ 5سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانےکاہدف مقرر

پبلک نیوز: آئی ٹی کےشعبےمیں حکومت پاکستان کا ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے،جس کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالرتک بڑھانےکا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی کا شعبہ ایس آئی ایف سی کےترجیحی شعبوں میں سے ہےجس کے فروغ کیلئےایس آئی ایف سی کی ٹیم نے بہت محنت سے  کام کیا۔ہدف کوحاصل کرنےکیلئےاسٹیٹ بینک آف پاکستان نےآئی ٹی کمپنیوں کی بین الاقوامی موجودگی بڑھانے کے لیے”فارن ایکسچینج مینول“ میں ترامیم کیں،ان ترامیم میں آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے منافع لے جانے کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی کےشعبے کو وسعت دینے کے لیے مقامی آئی ٹی کمپنیوں کو بیرون ملک ایک سے زائد ادارے قائم کرنے کی اجازت بھی ان ترامیم کا حصہ ہے،حکومت اور ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت 2019-2024ء  کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حصہ 4 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہونا آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے خوش آئند ہے۔

Watch Live Public News