پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار
کیپشن: پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 30 اگست 2024 تک کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔ پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔ 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے شیڈول میں تاحال پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ آئی ایم ایف بورڈ 28 سے 30 اگست کے دوران ویت نام سمیت تین دیگر ملکوں کی درخواستوں پر غور کرے گا۔ آئی ایم ایف رواں ماہ پاکستان کے قرض پروگرام کی منظوری نہیں دے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرم کی منظوری اگلے ماہ تک مؤخر کر دی گئی ہے۔ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت رول اوور نہ ہونا بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دیہانیوں کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر، چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ہیں۔ حکومت 12 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرانے اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کیلئے کوشاں ہے۔ 

پاکستان کو مزید بھی تقریبا 5 ارب ڈالر کے بیرونی فائنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کو یہ گیپ پورا کرنے پر مطمئن نہیں کر سکا۔ پاکستان نے رواں مالی سال 26 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

Watch Live Public News