عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک

عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک
ساابق وزیر اعظم عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔ مبینہ آڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جی مسرت کیا صورتحال ہے، جس پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سر پیغام پہنچایا ہے ہم ہائیکورٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ہم نے کہا ہے خان صاحب کو سامنے لائیں ہم نہیں جائیں گے۔‘ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پوچھا کہ خواجہ حارث وہاں موجود ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ خواجہ حارث، اور سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ موجود ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ’ جو حرکت انہوں نے کی ہے سپریم کورٹ میں بھی اس پر کارروائی کریں، یہ جو چیف جسٹس ہیں یہ کیا کررہے ہیں۔‘اس پر مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ نیب والے آئے ہیں تو ان سے پوچھا ہے، سلمان صفدر کو کہا ہے ان کو کہیں عدالت کے سامنے پیش کریں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ کا کیس چیف جسٹس کے پاس لگا ہوا ہے، نیب کو کہا ہے کہ عدالت میں پیش کریں ورنہ ہم نہیں جائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ’نہیں یہ تو ان سے آرڈر لیتا ہے اعظم سے بات کرو دوسری طرف بات کرے۔‘

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔