کچےمیں اغوا ہونےوالےوائرل مغوی بچےکوبازیاب کروالیا گیا

کچےمیں اغوا ہونےوالےوائرل مغوی بچےکوبازیاب کروالیا گیا
کیپشن: کچےمیں اغوا ہونےوالےوائرل مغوی بچےکوبازیاب کروالیا گیا

ویب ڈیسک:صوبہ سندھ کے علاقے کشمور کے سینیئر پولیس افسر بشیر بروہی نے جمعے کو بتایا کہ 5 سالہ مغوی بچے ایاز خان کو، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،’انٹیلیجنس آپریشن‘ کے بعد باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کشمور بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ ’ہم نے انٹیلیجنس آپریشن کے بعد بچے کو گھوٹکی ضلعے میں دریائے سندھ کے کچے سے بازیاب کرا لیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بچے کو اغوا ہوئے ایک مہینہ ہوگیا مگر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایک ہی دن میں کیسے بازیاب کرلیا؟۔

 تو ان کا کہنا تھا کہ ہم بچے کے اغوا ہونے والے دن سے اس آپریشن پر کام کررہے تھے اور آج شام بچہ باحفاظت بازیاب ہوگیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک کم عمر بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسے کندھ کوٹ سے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا۔

21 سیکنڈز کی ویڈیو میں شلوار قمیص میں ملبوس ایک بچے کو زنجیر اور 2 تالوں سے بندھا لٹکا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بچہ روتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ بچے کو کندھ کوٹ ضلعے کے ڈاکو اغوا کر کے لیے گئے اور تاوان کی رقم نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے بچے کو اس طرح زنجیر میں لٹکا کر ویڈیو وائرل کردی تھی۔

مزیدپڑھیں: تاوان کیلئےکچے کےڈاکوؤں نے 5سالہ بچے کو زنجیروں سےلٹکا دیا،ویڈیووائرل

بچے کے والد نور اللہ خان نے بچے کے اغوا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ ان کا بیٹا ایاز خان ہے، جس کی عمر 5 سال ہے۔ سندھ پولیس کے مطابق وہ بچے کی بازیابی کی کوششیں کر رہی تھی۔

ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے نوراللہ خان نے کہا کہ تقریباً ایک مہینہ پہلے عید الفطر کے تیسرے روز میں گھر میں نماز پڑھ رہا تھا اور بچے باہر کھیل رہے تھے۔ اچانک 2 مسلح افراد کلاشنکوف کے ساتھ آئے اور میرے بیٹے کو اٹھا کر لے گئے۔

’شام کو ڈاکوؤں نے ٹیلی فون کال کرکے کہا کہ میرا بیٹا ان کے پاس ہے اور بیٹے کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے تاوان کی رقم دو ورنہ وہ میرے بیٹے کو مار ڈالیں گے۔

Watch Live Public News