تاوان کیلئےکچے کےڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو زنجیروں سےلٹکا دیا،ویڈیووائرل

کیپشن: تاوان کیلئےکچے کےڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو زنجیروں سےلٹکا دیا،ویڈیووائرل

ویب ڈیسک: کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں تاوان وصولی کیلئے ڈاکوؤں نے 6 سالہ معصوم بچے کو   زنجیروں سے جکڑ کر اس کی ویڈیو وائرل کردی ہے۔

تفصیلات کے  مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ زارو قطار رو رہا ہے، مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کر رہا ہے کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔

6 سالہ ایاز پٹھان کو 25 روز قبل اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں نے بچے کی بازیابی کیلئے ورثا سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گھوٹکی اور کشمور پولیس ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے جارہی ہے۔ایس ایس پی کندھ کوٹ بشیر بروہی کے مطابق بچے کو رونگٹی بیلو گوٹھی میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو بہت جلد بازیاب کروانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ کچے کے علاقے درانی مہر میں جاگیرانی گینگ کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔