سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، فی تولہ قیمت میں کمی 

سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، فی تولہ قیمت میں کمی 
کیپشن: The rising gold price hit a brake, the price per tola fell

ویب ڈٰسک: سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی۔ جس کے بعد صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسویسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 8 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2359 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Watch Live Public News