یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا،چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگے

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا،چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگے
کیپشن: یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا،چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگے

ویب ڈیسک:یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اورچاول اوپن مارکیٹ کی نسبت مہنگے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک من آٹا 5680 روپے دستیاب ہےجبکہ عام مارکیٹ میں ایک 40 کلو آٹا 3949 روپے میں دستیاب ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو کا تھیلا اوپن مارکیٹ سے 860 روپے مہنگا ہوا ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو کا تھیلا 2840 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا 1980 روپے میں دستیاب ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت 11 روپے سے زائد مہنگی ہوئی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 155، اوپن مارکیٹ میں 144 روپے میں دستیاب ہے۔
سیلا چاول یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت 31 روپے مہنگے ہوئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چاول 314 ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 345 روپے میں دستیاب ہے۔

Watch Live Public News